١. کیا آپ سے پوچھا گیا تھا کہ آپ ایشیا افریقہ یورپ یا امریکا میں کہاں پیدا ہوں گے؟ آپ کے ہونٹ، ناک، آنکھیں اور رنگ کیسا ہوگا؟ آپ امریکا میں نیگرو ہوں گے یا افریقہ میں گورے ہونگے؟
٢. کیا آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کے ماں باپ کون ہوں گے؟ شادی شدہ ہوں گے؟ یا اس کے برعکس آپ کی پرورش ماں کی گود میں ہوگی؟ یا ماما کی ؟
٣. کیا آپ سے پوچھا گیا کہ آپ سکھ ہوں گے ہندو یا عیسائی ہوں گے یا کسی مسلمان ماڈرن گھرانےمیں پیدا ہوں گے یا دیندار والدین کی گود پائیں گے؟