ہمارا ملک
ايران ميں کون رہتا ہے؟
ايران ميں کون رہتا ہے؟
ايران ميں ايرانی قوم رہتی ہے؟
انگلستان ميں کون رہتا ہے؟
انگلستان ميں انگريز قوم رہتی ہے؟
فرانس ميں کون رہتا ہے؟
فرانس ميں فرانسيسی قوم رہتی ہے؟
يہ پاکستان ہے
اس ميں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟
نہيں اس ميں پاکستانی قوم نہيں رہتی ؟
اس میں سندھی قوم رہتی ہے
اس میں پنجابی قوم رہتی ہے
اس میں بنگالی قوم رہتی ہے
اس ميں يہ قوم رہتی ہے
اس میں وہ قوم رہتی ہے
ليکن پنجابی تو ہندوستان ميں بھی رہتے ہيں؟
سندھی تو ہندوستان ميں بھی رہتے ہيں؟
بنگالی تو ہندوستان ميں بھی رہتے ہيں؟
پھر يہ ملک الگ کيوں بنايا تھا؟
غلطی ہوگئی معاف کرديجئے، آئندہ نہيں بنائيں گے؟
حدود اربعہ
پاکستان کے شمال ميں پنجاب ، جنوب ميں سندھ ، مشرق ميں ہندوستان اور مغرب ميں سرحد اور بلوچستان ہيں، يہاں پاکستان خود کہاں واقع ہے اور واقع ہے بھی یا نہيں اس پر آج کل ريسرچ ہورہی ہے
صرف ایک منٹ دیجیۓاور سوچیۓکہ کیا ہم یہی سننا چاہتے ہیں ؟ اور کیا ہم پاکستان کو ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں ؟
صرف ایک منٹ دیجیۓاور سوچیۓکہ کیا ہم یہی سننا چاہتے ہیں ؟ اور کیا ہم پاکستان کو ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں ؟
No comments:
Post a Comment