Thursday, September 1, 2011

آدمی


دودھ دینے والے جانوروں میں پالنے لئیے سب سے اچھا یہ ہے۔ یہ نوکری کرتا ہے، دوکان کرتا ہے، تنخواہ لاتا ہے، بچے کھلاتا ہے، انھیں پیٹھ پر بٹھاتا ہے۔ عجیب شکلیں بنا کر ہنساتا ہے، بہلاتا ہے۔ اپنی مادہ کی خدمت میں جتنی دوڑ دھوپ یہ کرتا ہے کوئی اور جانور نہیں کرتا۔ اسی لئے تو اس کے سینگ غائب ہو گئے ہیں، کھر گھس گئے ہیں اور دُم جھڑ گئی ہے۔

اس جانور کا پالنا اور سدھانا سب سے آسان ہے۔ اسے طوطے کی طرح بولنا بھی سکھا سکتے ہیں۔ ایک آسانی یہ بھی ہے کہ گھر میں اس کے لیے الگ تھاں یا پنجرہ بنانے یا زنجیر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی، جس کمرے میں چاہو سُلا دو بھاگتا نہیں۔


پچھلا جانور - کتا                      آغاز                        اگلا جانور - شیر

1 comment:

  1. دودھ دینے والی تو اس کی مادہ ہوتی ہے ۔ ہاہاہاہاہا

    ReplyDelete